فقہی اصطلاحات

( 1 ) .فرض

وہ حکم جو ﷲ تعالٰی نے بندوں پر ضروری فرمایا ہو ؛ اور اس کا ثبوت ایسی مضبوط دلیل سے ہو کہ جس کی پختگی میں کسی قسم کا کوئی شک نہ ہو ؛ فرض کا انکار کرنے والا کافر  اور چھوڑنے والا عذاب کا مستحق ہوتا ھے
============

فرض کی دو قسمیں ہیں
**********
(1) فرض عین :

بندوں کے لئے ﷲ کا وہ حکم جس کا ادا کرنا ہر ایک کے لئے ضروری ھے ؛ چند لوگوں کا ادا کرنا کافی نہ ہوگا جیسے پانچ وقت کی نمازیں
**************
( 4 ) فرض کفایہ :

ﷲ کا وہ حکم جس کا ادا کرنا ہر مسلمان کے لئے ضروری ھے  ؛ لیکن چند لوگوں کا ادا کرنا بھی کافی ہو جائے گا ؛ جیسے نمازٍ جنازہ
************

( 2 )  واجب :

ﷲ کا وہ ضروری حکم
جو ایسی دلیل سے ثابت ہو جس کی پختگی میں شبہ ہو اس کے کرنے پر ثواب اور بلا عذر چھوڑنے پر گناہ ہوتا ھے ؛ لیکن اس کا انکار کرنے والا کافر نہیں ہوتا .

**************

( 3 ) سنت :

دین کا وہ حکم جو نبئی کریم صلیﷲعلیہ وسلم کی  بات ۔ کام ۔ یا تائید سے ثابت ہو
**************
سنت کی دو قسمیں ہیں
( 1 )  سنت مؤکدہ :

حضور صلیﷲ علیہ وسلم کا وہ طریقہ جس کو آپ نے عبادت کے طریقہ پر ہمیشہ کیا ہو اور کبھی کبھی چھوڑ بھی دیا ہو
************
( 4 ) سنت غیر مؤکدہ :

حضور صلیﷲعلیہ وسلم کا وہ  کام جس کو آپ نے عبادت کے طریقہ پر نہ کیا ہو بلکہ عادت کے طریقہ پر کیا ہو اور چھوڑا بھی ہو
**********
(٤) مستحب:

وہ کام جس کے کرنے کی حضور صلیﷲعلیہ وسلم نے ترغیب فرمائی ہو ؛ لیکن ضروری قرار نہ دیا ہو
**************

( 5 ) مباح:

وہ کام جس کے کرنے پر کوئی ثواب نہ ہو اور چھوڑنے پر کوئی گناہ نہ ہو
***********

( 6 ) حلال :

وہ کام جس کے کرنے کی قرآن وحدیث کی طرف سے اجازت ہو
**************

( 7 ) حرام :

وہ کام جس کا کرنا شریعت میں جائز نہ ہو
**************

( 8 ) مکروہ :

وہ کام جس  کا نہ کرنا بہتر ہو

*************

مکروہ کی دو قسمیں ہیں :

(1) مکروہ تحریمی :

وہ کام جس کا کرنا تقریباً حرام ہو
*****

(2) مکروہ تنزیہی :

وہ کام جس کا کرنا تقریباً حلال ہو
***********