حلال اور حرام جانوروں کے مسائل

حلال و حرام جانوروں کو شکار کرنا س… اسلام میں شکار کی اجازت ہے، یعنی جانوروں کو ہلاک کرنا خواہ وہ حلال ہوں یا حرام، اگر حلال جانور شکار کیا جائے تو اسے کھانا جائز ہے یا نہیں؟ ج… شکار کی اجازت ہے، بشرطیکہ دُوسرے فرائض سے غافل نہ کردے۔ حرام جانور اگر موذی ہوں … Read more

خشکی کے جانوروں اور متعلقات کا شرعی حکم

گھوڑا، خچر اور کبوتر کا شرعی حکم س… مندرجہ ذیل جانوروں کا گوشت حلال ہے یا حرام؟ شرعی نقطہٴ نگاہ سے پوری وضاحت فرمائیں۔ گدھا، خچر، گھوڑا، کبوتر جو گھروں میں پالے جاتے ہیں، بعض بزرگوں کا کہنا ہے کہ جنگلی کبوتر حلال ہے اور گھریلو کبوتر سیّد ہے، اس کی کیا حقیقت ہے؟ بعض … Read more

دریائی جانوروں کا شرعی حکم

دریائی جانوروں کا حکم س… میرے کچھ دوست عرب ہیں، ایک روز دورانِ گفتگو انہوں نے بتایا کہ: ”وہ لوگ سمندر سے شکار کئے ہوئے تمام جانوروں کو کھانے کے لئے حلال سمجھتے ہیں اور بلا کراہیت کھاتے ہیں۔“ جبکہ ہم پاکستانی، مچھلی اور جھینگوں کو عموماً حلال سمجھتے ہیں اور کیکڑوں، لابسٹر وغیرہ کو … Read more

پرندوں اور ان کے انڈوں کا شرعی حکم Shaheed-e-Islam August 13, 2010 7:53 am جلد چہارم 1.4K 0 بگلا اور غیرشکاری پرندے بھی حلال ہیں س… کیا بگلا حلال ہے؟ برائے مہربانی ان حرام جانوروں کی نشاندہی فرمائیں جو ہمارے ہاں پائے جاتے ہیں۔ میں نے دیکھا ہے کہ اکثر لوگ چھوٹی چھوٹی مختلف قسم کی چڑیوں کا شکار کرکے کھالیتے ہیں، کیا یہ جائز ہے؟ ج… بگلا حلال ہے، اسی طرح یہ تمام غیرشکاری پرندے بھی حلال ہیں، چھوٹی چڑیا حلال ہے۔ کبوتر کھانا حلال ہے س… ہمارے یہاں کے کچھ لوگ کبوتر بالکل نہیں کھاتے، وہ کہتے ہیں کہ اس کے کاٹنے سے گناہ ہے اور کھانے سے، حالانکہ کبوتر حلال ہے۔ ج… حلال جانور کو ذبح کرنے میں گناہ کیوں ہونے لگا؟ بطخ حلال ہے س… مولانا صاحب! مسئلہ یہ ہے کہ میرے ایک قدیم اور عزیز دوست فرماتے ہیں کہ بطخ یا ”راج ہنس“ جسے بڑی بطخ یا ”قاز“ بھی کہتے ہیں، کا گوشت حلال نہیں ہے بلکہ مکروہ ہے۔ برائے مہربانی یہ بات صحیح ہے یا غلط؟ شریعت کی روشنی میں جواب عنایت فرمائیں۔ ج… بطخ بذاتِ خود تو حلال ہے، نجاست کھانے کی وجہ سے مکروہ ہوسکتی ہے، سو ایسی مرغی یا بطخ جس کی بیشتر خوراک نجاست ہو اس کو تین دن بند رکھ کر پاک غذا دی جائے تو کراہت جاتی رہے گی۔ مور کا گوشت حلال ہے س… ایک دوست کہیں باہر سے مور کا گوشت کھاکر آیا ہے، وہ کہتا ہے کہ مور کا گوشت حلال ہوتا ہے، مگر ہمارے کئی دوست کہتے ہیں کہ مور کا گوشت حرام ہوتا ہے۔ ج… مور حلال جانور ہے، اس کا گوشت حلال ہے۔ کیا انڈا حرام ہے؟ س… کچھ عرصہ پیشتر ماہنامہ ”زیب النساء“ میں حکیم سیّد ظفر عسکری نے کسی خاتون کے جواب میں تحریر کیا تھا کہ انڈے کا ذکر صحابہ کرام اور حضورِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے کھانے میں کہیں نہیں ملتا، بلکہ اسے انگریزوں نے متعارف کرایا ہے، اس وجہ سے انڈا کھانا حرام ہے۔ براہِ کرم اس مسئلے کا تفصیلی حل اسلامی صفحے میں شائع کریں۔ ج… یقین نہیں آتا کہ حکیم صاحب نے ایسا لکھا ہو، اگر انہوں نے واقعی لکھا ہے تو یہ ان کا فتویٰ نہایت ”غیرحکیمانہ“ ہے، انہوں نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی یہ مشہور حدیث تو پڑھی یا سنی ہوگی جو حدیث کی ساری کتابوں میں موجود ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو شخص جمعہ کی نماز کے لئے سب سے پہلے آئے اسے اُونٹ کی قربانی کا ثواب ملتا ہے، دُوسرے نمبر پر آنے والے کو گائے کی قربانی کا، پھر بکرے کی قربانی کا، پھر مرغی صدقہ کرنے اور سب سے آخر میں انڈا صدقہ کرنے کا، اور جب امام خطبہ شروع کردیتا ہے تو ثواب لکھنے والے فرشتے اپنے صحیفوں کو لپیٹ کر رکھ دیتے ہیں اور خطبہ سننے لگتے ہیں۔ (مشکوٰة شریف) سوچنا چاہئے کہ اگر ہماری شریعت میں انڈا کھانا حرام ہے تو کیا (نعوذ باللہ) آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک حرام چیز کے صدقے کی فضیلت بیان فرمادی؟ آج تک کسی فقیہ اور محدث نے انڈے کو حرام نہیں بتایا، اس لئے حکیم صاحب کا یہ فتویٰ بالکل لغو ہے۔ انڈا حلال ہے س… مرغی کا انڈا کھانا حلال ہے یا مکروہ؟ لوگ کہتے ہیں کہ انڈا مرغی کا اور دیگر حلال جانوروں کا بھی نہیں کھانا چاہئے، کیونکہ کسی شرعی کتاب میں انڈا کھانے کے لئے نہیں لکھا ہے۔ ج… کسی حیوان کے انڈے کا وہی حکم ہے جو اس جاندار کا ہے، حلال جاندار کا انڈا حلال ہے، اور حرام کا حرام۔ پرندے پالنا جائز ہے س… آج کل آسٹریلین طوطوں کا پنجروں میں پالنا ایک عام سی بات ہوتی جارہی ہے، آپ کے مسائل اور اس کا حل روزنامہ جنگ اقرأ اسلامی صفحے کی وساطت سے معاملے کی شرعی حیثیت واضح فرماکر مشکور فرمائیں، واضح رہے کہ یہ پرندے صرف خوبصورتی کی خاطر پالے جاتے ہیں۔ اسی طرح چڑیا گھروں میں جانور پنجروں میں صرف انسانی تفریح کی خاطر رکھے جاتے ہیں۔ روشنی ڈالئے، امام بخاری کی کتاب ادب المفرد میں ایک روایت ملتی ہے کہ صحابہ پرندے پالتے تھے، نیز اس کتاب کا کیا مقام ہے اور اس روایت کا کیا اعتبار ہے؟ ج… یہ روایت تو میں نے دیکھی نہیں، پرندوں کا پالنا جائز ہے، البتہ ان کو لڑانا جائز نہیں۔ حلال پرندے کو شوقیہ پالنا جائز ہے س… کسی حلال پرندے کو شوقیہ طور پر پنجرے میں بند کرکے پالنا جائز ہے یا نہیں؟ ج… جائز ہے، بشرطیکہ بند رکھنے کے علاوہ اس کو کوئی اور ایذا اور تکلیف نہ پہنچائے، اور اس کی خوارک کا خیال رکھے۔

پرندوں اور ان کے انڈوں کا شرعی حکم بگلا اور غیرشکاری پرندے بھی حلال ہیں س… کیا بگلا حلال ہے؟ برائے مہربانی ان حرام جانوروں کی نشاندہی فرمائیں جو ہمارے ہاں پائے جاتے ہیں۔ میں نے دیکھا ہے کہ اکثر لوگ چھوٹی چھوٹی مختلف قسم کی چڑیوں کا شکار کرکے کھالیتے ہیں، کیا یہ جائز … Read more

تلی، اوجھڑی، کپورے وغیرہ کا شرعی حکم

حلال جانور کی سات مکروہ چیزیں س… گزارش ہے کہ کپورے حرام ہیں، اس کی کیا وجوہ ہیں؟ ج… حلال جانور کی سات چیزیں مکروہِ تحریمی ہیں: ۱:-بہتا ہوا خون۔ ۲:-غدود۔ ۳:-مثانہ۔ ۴:-پتہ۔ ۵:-نر کی پیشاب گاہ۔ ۶:-مادہ کی پیشاب گاہ۔ ۷:-کپورے۔ اوّل الذکر کا حرام ہونا تو قرآنِ کریم سے ثابت ہے، بقیہ اشیاء … Read more

کتا پالنا

کتا پالنا شرعاً کیسا ہے؟ س… سوال حذف کردیا گیا۔ ج… جاہلیت میں کتے سے نفرت نہیں کی جاتی تھی، کیونکہ عرب کے لوگ اپنے مخصوص تمدن کی بنا پر کتے سے بہت مانوس تھے۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے مسلمانوں کے دِل میں اس کی نفرت پیدا کرنے کے لئے حکم فرمادیا کہ … Read more