…٭صلوٰۃ التسبیح٭…

احادیث میں اس نماز کے بڑے فضائل آئے ہیں بعض احادیث میں آتا ہے کہ اللہ تعالیٰ اس نماز سے اگلے پچھلے اور نئے پرانے بھول اور ارادے سے چھوٹے اور بڑے گناہ بخش دیتا ہے آنحضورe نے ایک دفعہ اپنے چچا حضرت عباس tسے فرمایا کہ اگر تجھ سے ہوسکے تو ہرروز اس نماز کو پڑھ لے اگر یہ نہ ہوسکے تو ہر مہینے میں ایک بار پھر اگر یہ بھی نہ ہوسکے تو ہر سال میں ایک بار اگر یہ بھی نہ ہوسکے تو ساری زندگی میں ایک بار پڑھ لے۔لہٰذا ہر امتی کو چاہئے کہ اپنے محسن اعظم حضرت پاک ﷺ کی یہ مبارک تمنا پوری کرنے کیلئے خوب کوشش کرے ۔
ترکیب نماز
اس نماز کے پڑھنے کی ترکیب یہ ہے ۔ چار رکعت نفل کی نیت باندھ کر پہلے ثناء یعنی سُبْحَانَکَ اللّٰھُمَّاس کے بعد سُبْحَانَ اللّٰہِ وَالْحَمْدُ لِلّٰہِ وَلَآ اِٰلہَ اِلَّا اللّٰہُ وَاللّٰہُ اَکْبَرُط پندرہ بار پڑھے پھر تعوذ تسمیہ سورۃ فاتحہ اور کوئی سورۃ پڑھ کر دس بار یہی تسبیح پڑھے پھر رکوع کرے اور کوع میں دس بار پڑھے رکوع سے سر اٹھائے اور تسمیع وتمحید کے بعد دس بار پڑھے پھر سجدہ میں جائے اور دس بار پڑھے پھر سجدہ سے اٹھ کر بیٹھے ہوئے دس بار پڑھے پھر دوسرا سجدہ کرے اور اس میں بھی دس بار یہی تسبیح پڑھے پھر سجدہ سے اٹھ کر دوسری رکعت شروع کردے پہلی رکعت کی طرح سورۃ فاتحہ سے پہلے پندرہ بار پڑھے ہر ہر رکعت میں کل ۷۵ بار یہ تسبیح پڑھے تاکہ چاروں رکعتوں میں تین سوبار ہوجائے۔ یہ نمازا وقاتِ مکروہ کے علاوہ جب چاہے پڑھ سکتا ہے مگر بہتر یہ ہے کہ ظہر کی نماز سے پہلے پڑھے اور جمعہ کے دن نماز جمعہ سے پہلے پڑھے۔