قبولیت دعاء کے سلسلے میں ارشاد خداوندی ہے

وَإِذَا سَأَلَکَ عِبَادِی عَنِّی فَإِنِّی قَرِیبٌ أُجِیبُ دَعْوَۃَ الدَّاعِ إِذَا دَعَانِ فَلْیَسْتَجِیبُوا لِی وَلْیُؤْمِنُوا بِی لَعَلَّھُمْ یَرْشُدُونَ)البقرۃ:۱۸۶(
ترجمہ: اورمیرے بندے جب آپ ﷺسے میرے متعلق سوال کریں تو آپ میری طرف سے فرمادیجئے کہ میں قریب ہی ہوں، دعاء کرنے والے کی دعاء کو قبول کرتا ہوں جب وہ دعاء کرتا ہے،میرا حکم وہ قبول کریں،مجھ پر یقین کریں،شاید وہ کامیاب ہوجائیں۔
حضرت علی کرم اللہ وجہہ سے مروی ہے کہ آپ ﷺ ے فرمایا : دعاء سے مت گھبراؤ اللہ پاک نے ہم پر یہ آیت اتاری ہے.
“ادْعُونِی أَسْتَجِبْ لَکُمْ” تو حضرات صحابہ نے کہا ہمیں نہیں معلوم کس وقت دعاء کریں تو اللہ پاک نے یہ آیت اتاری،(مظہری:۱/۲۰۰
یعنی جب بھی بندے دعاء کریں گے ہمیں قریب پائیں گے۔