اغراض و مقاصد

 

                بلاشبہ، پرنٹنگ اور الیکڑونک ٹیکنالوجی کی آمد کےبعد علوم کی منتقلی اور اشاعت کےنت نئے اورتیز ترین طریقے سامنے آئے ہیںاور دن بدن نئے انداز سے سامنے آرہے ہیں اور اسلامی علوم بھی اس نئی ٹیکنالوجی سے بہرہ ور ہورہے ہیں۔

                عمر لائبریری بھی الحمد للہ! چند منفرد خصوصیات کے ساتھ اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔

                ۲دین اسلام کے بارے میں معلومات حاصل کرنے والے بہن اور بھائیوں کی دینی رہنمائی  umarlibrary.org کا بنیادی مقصد ہے۔مسلم اور غیر مسلم ممالک میں رہنے والے مسلمانوں بالخصوص اردو خواندہ لوگوں کو دینی مواد کی فراہمی،مختلف     جید علماء کی مفید اور پاک و ہند میں طبع ہونے والے دینی رسائل وجرائد سے مضامین منتخب کرکے آپ تک پہنچانا۔

                مستند علماء کرام کی تصانیف کو علماء کے مشورہ سے منتخب کرکےذمہ داری کے ساتھ پیدائش سے لے کرموت تک کے تمام بنیادی مسائل سے متعلق کتب آپ تک پہنچانا تاکہ ہمارے لئے باعث اجر اور آپ کےلئےباعث ہدایت بن جائے۔

                ۴اس ویب سائٹ کامقصد بنیادی دینی اسلامی تعلیمات کی حفاظت اوراس کی نشر واشاعت اور امت مسلمہ کی صراط مستقیم کی طرف راہنمائی کرناہے۔اورنئی نسل کو مذہب سے قریب کرنا اور دینی اقدار اور اسلامی آداب وثقافت سے روشناس کرانا ۔

                ۵انشااللہ تعالیٰ ہماری حتی المقدور اس بات کی کوشش ر ہے گی کہ اس ویب سائٹ پر موجود مواد (انفرمیشن) قرآن مجید، سنت رسولﷺ اور صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کی حیات مبارکہ کی روشنی میں فراہم کیا جائے۔

                ۶تاہم، انسان ہونے کے ناتے ہم میں سے کوئی بھی خطا سے مبرا نہیں۔ اگر آپ کو کسی چیز میں شبہ محسوس ہو تو برائے مہربانی www.umarlibrary.orgپر کلک کرکے مستند حوالے (یا حوالوں) کے ساتھ ہمیں مطلع کیجیے۔اللہ تعالیٰ آپ کو اس کی جزا عطائے فرمائے۔

ضروری گزارش:

                عمر لائبریری کی نئی ویب سائٹ کی اپ ڈیٹنگ کا کام تیزی سے جاری ہے، کسی بھی قسم کے مشورے اور لنک کی خرابی کے سلسلے میں اطلاع دینے کے لیے کلک کیجیے

آپ کی رائے:

                آپ کوہماری عمر لائبری ویب سائٹ کیسی لگی۔ آپ اس کی بہتری کے بارے میں کیا رائے رکھتے ہیں براہ کرم اپنی قیمتی آرا سے ضرور آگاہ کیجئےگا۔جزاک اللہ خیرا۔